11:46 , 21 اپریل 2025
Watch Live

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی

کیویز نے شاہینوں کا پھر شکار کرلیا، دوسرے ون ڈے میں بھی گرین شرٹس کو بدترین شکست کا سامنا۔

دوسرے ون ڈے میچ میں کیوی باؤلرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن اکھاڑ کر رکھ دی۔ پوری ٹیم 208 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کی مزاحمت بھی کام نہ آئی، فہیم اشرف نے 73 اور نسیم شاہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ 12 پاکستانی بلے باز مل کر بھی 293 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکے۔

ٹاپ آرڈر سمیت پاکستان کے سات بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

عبداللہ شفیق، طیب طاہر نے بھی دھوکہ دیا۔ بابراعظم اور عبداللہ شفیق ایک، ایک رن بنا کر چلتے بنے۔ سلمان علی آغا 9، کپتان رضوان 5، امام الحق 3 رنز بنا سکے۔

وسیم جونیئر بھی دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حارث رؤف نے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کرعزت بچائی، نسیم شاہ نے حارث روف کی جگہ آکر بیٹنگ کرکے ففٹی سکور کی۔

دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 292 رنز بنائے۔ مچل ہیے نے7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 99 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ پاکستانی نژاد محمد عباس کی ایک بار پھر شاندار پرفارمنس، مشکل وقت میں 41 رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ نک کیلی 31، ڈیرل مچل 18 اور ہنری نکولس 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے وسیم جونیئر اور سفیان مقیم نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION