10:22 , 18 مئی 2025
Watch Live

وہ لمحہ جب پاکستان کے بہادر شاہین دشمن کی سرزمین پر وار کرنے نکلے!

اک فضائیہ (PAF) کے پائلٹس نے غیر معمولی جرأت اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سرزمین میں گہرائی تک جا کر اہم فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی مکمل منصوبہ بندی اور درستگی کے ساتھ انجام دی گئی۔

مشن سے قبل، تمام پائلٹس نے اپنے آخری وصیت نامے تحریر کیے، اس عزم کے ساتھ کہ مادرِ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا ان کا فرض ہے۔ ان کی دعا تھی:
"یا اللہ! ہمارے وطن کی عزت کی حفاظت فرما۔ اگر ہم واپس نہ آئیں، تو ہمارے جسد خاکی قومی پرچم میں لپٹے ہوئے لوٹیں۔”

پاک فضائیہ کے ذرائع کے مطابق، اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام جنگی طیارے بحفاظت واپس آ گئے ہیں۔ اس مشن کے دوران دشمن کے تین اہم فضائی اڈے — پٹھان کوٹ، بھٹندا اور سسرام — مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

یہ وہ جانباز ہیں جو جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلتے ہیں اور کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹتے ہیں۔
یہ ہے پاک فضائیہ — وطن کے آسمانوں کی محافظ، قوم کی عزت کی نگہبان۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION