06:26 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ویرات کوہلی کا ایڈن مارکرم کے حق میں پرانا ٹوئٹ وائرل

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کا 2018 میں کیا گیا ایڈن مارکرم کے لیے تعریفی ٹوئٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

یہ ٹوئٹ اس وقت زیر بحث آیا جب جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں ایڈن مارکرم نے شاندار سنچری اسکور کی اور پلیئر آف دی فائنل قرار پائے، جس کے بعد ویرات کوہلی کا یہ پرانا ٹوئٹ وائرل ہوا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ مارکرم کو بیٹنگ کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے بھی مارکرم کی اننگز کو فیصلہ کن قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION