02:18 , 22 مئی 2025
Watch Live

ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا

بینکاک: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں بھارتی باکسر ایسورن کو صرف ایک منٹ 41 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر کے شاندار فتح حاصل کی۔

مقابلے کی شروعات سے ہی عثمان وزیر نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ مسلسل مکوں کی بارش نے بھارتی باکسر کو پہلے راؤنڈ میں ہی مقابلے سے باہر کر دیا۔

یہ عثمان وزیر کی 17ویں انٹرنیشنل فتح ہے اور وہ اب تک ناقابلِ شکست ہیں۔

فتح کی خوشی میں استور میں عثمان وزیر کے آبائی گاؤں میں جشن منایا گیا، علاقائی رقص ہوا، اور والد نے اس کامیابی کو "پوری قوم کی جیت” قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION