02:34 , 23 جون 2025
Watch Live

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت میں نہیں کھیلے گا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جانے والا یہ میگا ایونٹ بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر منعقد ہوگا، جب کہ بھارت 12 سال بعد اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

50 اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بنگلادیش شامل ہیں۔

افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلورو میں ہوگا، جس میں میزبان ٹیم بھارت شامل ہوگی، جبکہ حریف ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پہلا سیمی فائنل: 29 اکتوبر (گوہاٹی یا کولمبو)

دوسرا سیمی فائنل: 30 اکتوبر (بنگلور)

فائنل: 2 نومبر (بنگلور یا کولمبو)

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کو تیار ہیں۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ ہائبرڈ ماڈل کا حصہ ہے، جس کے تحت بھارت نے بھی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے بجائے دبئی میں کھیلے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION