11:43 , 21 اپریل 2025
Watch Live

نا اہلی یا کچھ اور۔۔ پی آئی اے کی پرواز بغیر ٹائر کے لاہور میں لینڈ!

کراچی (بیورو چیف کراچی فیصل شکیل) قومی ایئر لائن کی نا اہلی یا کچھ اور۔۔ کراچی سے لاہور جانے والے پرواز کے طیارے پی کے 306 کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

بیورو چیف کے مطابق کراچی سے کل رات 8 بجے پرواز پی کے 306 لاہور کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ پائلٹ سمیت کسی کو علم نہیں کے جہاز کا اگلا ایک پہیہ کہاں گیا۔ جہاز کا ایک پہیہ ٹیک آف سے پہلے نہیں تھا یا راستے میں کہیں گرا اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جناح ٹرمنل رن وے سے جہاز کے کچھ پرزجات ملے ہیں۔ علامہ اقبال ائرپورٹ پر جہاز کے لینڈنگ کے بعد پتہ چلا کہ جہاز کا ایک پہیہ غائب ہے۔ 18 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود کراچی یا لاہور ایئر پورٹ پر گمشدہ فائر نہ مل سکا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION