02:49 , 23 جون 2025
Watch Live

ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کو "بہت مضبوط” قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی قیادت کو "بہت مضبوط” قرار دیتے ہوئے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا دعویٰ دہرایا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان کشیدگی کم کرائی۔ ان کے بقول ہم نے دونوں ممالک کو صاف پیغام دیا کہ اگر گولیاں چلیں تو تجارت نہیں ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس کے ساتھ "بہت اچھی بات چیت” ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ ماضی میں بھی متعدد بار پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کا دعویٰ کر چکے ہیں، جسے بھارت کی جانب سے مسلسل مسترد کیا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION