11:41 , 12 جولائی 2025
Watch Live

ٹرمپ کا جنگ میں شامل ہونے سے انکار

ٹرمپ کا جنگ میں شامل ہونے سے انکار

ایران کی جانب سے اسرائیل پر بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک امن معاہدہ ممکن ہے اور یہ خونی تنازعہ روکا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ حالیہ اسرائیلی حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکہ سے جنگ میں شمولیت کی درخواست کی تھی، جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔

امن کی بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کو شدید وارننگ بھی جاری کی۔ ان کا کہنا تھا:
"اگر ایران نے امریکہ پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا تو امریکی فوج بھرپور طاقت کے ساتھ ایسا جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔”

ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست فوجی تصادم خطے میں شدید عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ عالمی طاقتیں بھی اس بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ جنگ مزید وسعت اختیار کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION