02:57 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر، انتخابات میں تعاون پر مسلم کمیونٹی کی شکریہ ادا کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں مسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔ انھوں نے رمضان کی اہمیت اور اس کی گہری تعلیمات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ روحانی بالیدگی اور عبادت کا موسم ہے۔

صدر ٹرمپ نے مسلم کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کر رہے ہیں، اور مسلم ووٹرز کی حمایت پر ان کا شکر گزار ہیں۔

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی سفارتی کوششوں کا تذکرہ کیا اور ابراہیمی معاہدوں کو ایک سنگ میل قرار دیا، جس سے اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات بحال ہوئے اور خطے میں امن قائم ہوگا۔

افطار ڈنر میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION