02:30 , 16 جون 2025
Watch Live

ٹرمپ کو ایرانی صدر کا کرارا جواب: ہمیں شہادت بستر کی موت سے زیادہ عزیز ہے

ٹرمپ کو ایرانی صدر کا کرارا جواب: ہمیں شہادت بستر کی موت سے زیادہ عزیز ہے

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حالیہ تنقید کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کسی دھمکی یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ایرانی صدر نے امریکہ کے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران دیے گئے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم غنڈہ گردی اور جارحانہ پالیسیوں سے مرعوب ہونے والی نہیں۔

صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا:

"کیا آپ ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، اور شہادت کی موت ہمارے لیے بستر پر مرنے سے کہیں زیادہ عزیز ہے۔”

یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے وابستہ افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں ان کمپنیوں پر نافذ کی گئی ہیں جو میزائل سازی کے اہم مواد کی تیاری میں ایران کی مدد کر رہی ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، اور یہ بیانات دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید تناؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION