01:15 , 23 جون 2025
Watch Live

ٹرمپ کی پیشکش قبول کریں، ورنہ اسرائیل حملہ کر سکتا ہے، سعودی عرب کا ایران کو پیغام

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے تہران کے حالیہ دورے میں ایرانی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر بات چیت کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں، بصورتِ دیگر اسرائیلی حملے کا خطرہ موجود ہے۔

رائٹرز کے مطابق گزشتہ ماہ تہران میں ایرانی صدر، چیف آف اسٹاف اور وزیر خارجہ کے ساتھ بند کمرہ اجلاس میں شہزادہ خالد نے ولی عہد محمد بن سلمان کا سخت پیغام پہنچایا، جس میں کہا گیا کہ خطہ پہلے ہی غزہ اور لبنان کی کشیدگی سے دوچار ہے اور مزید تناؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے کسی سینئر رکن کا ایران کا یہ پہلا دورہ دو دہائیوں بعد ہوا، جبکہ شاہی پیغام کی تفصیلات اب تک خفیہ رکھی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION