03:35 , 27 اپریل 2025
Watch Live

ٹرمپ کی چین، جاپان کے ساتھ تجارتی مذاکرات کی نئی پالیسی!

ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے ٹیرف (محصولات) میں وقفہ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت تو جاری رہے گی، لیکن ٹیرف بدستور برقرار رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا:
"ہم ایسا کچھ نہیں سوچ رہے۔ ہمارے پاس بہت سے ممالک ہیں جو ہمارے ساتھ معاہدے کرنے آ رہے ہیں، اور وہ معاہدے منصفانہ ہوں گے۔”

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین، جاپان اور دیگر بڑی معیشتوں کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، تاہم کوئی بھی معاہدہ امریکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION