03:36 , 16 جون 2025
Watch Live

ڈیموکریٹس کو فنڈز دیے تو "نتائج” بھگتنا ہوں گے، ٹرمپ کی ایلون مسک کو وارننگ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ڈیموکریٹس کو فنڈز دیتے ہیں تو انہیں "سنگین نتائج” کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، ایک حالیہ انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مسک سے ان کے تعلقات ختم ہو چکے ہیں اور دوبارہ بحالی کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نتائج کی نوعیت کیا ہوگی۔

ایلون مسک ماضی میں ٹرمپ اور ریپبلکنز کے بڑے ڈونرز میں شامل رہے ہیں، لیکن حالیہ اختلافات—خصوصاً ٹیکسوں میں کٹوتی سے متعلق بل پر—دونوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بنے ہیں۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں عندیہ دیا کہ وہ مسک کی کمپنیوں، ٹیسلا اور اسپیس ایکس، کے ساتھ حکومتی معاہدے ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کے قریبی حلقوں نے دونوں رہنماؤں سے تنازع ختم کرنے کی اپیل کی ہے، بصورتِ دیگر سیاسی و معاشی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION