12:35 , 13 جولائی 2025
Watch Live

ایران نے یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کی تو عسکری کارروائی کریں گے، ٹرمپ

دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کیا تو امریکا عسکری کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فردو کی جوہری تنصیب کی مکمل تباہی بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق، اب وہاں صرف ملبہ باقی ہے اور ایران کی جوہری صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ہرگز یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ یہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی راہ ہموار کرتا ہے، جو امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائی نے دراصل خطے میں جنگ کا خاتمہ ممکن بنایا، لیکن اگر ایران نے دوبارہ جوہری سرگرمیاں شروع کیں تو نتائج سنگین ہوں گے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اب شدید نقصان کا شکار ہے، اور اس کی بحالی انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔

نیٹو سمٹ کے دوران، نیٹو سیکرٹری جنرل نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے رکن ممالک کو دفاعی اخراجات بڑھانے پر آمادہ کر لیا ہے، جو اتحاد کے لیے ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION