03:03 , 22 اپریل 2025
Watch Live

ٹرمپ کے اقدامات سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے خدشات کے باعث سونے کی قیمت 1986 کے بعد سہ ماہی ٹریک پر ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ٹرمپ کے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان سے عالمی تجارتی جنگ کے مزید وسیع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جس کے اثرات سونے کی قیمتوں پر پڑے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، ٹرمپ کے اقدامات نے سونے کی قیمت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے، اور 38 سالوں میں پہلی بار سونے کی قیمت ایک سہ ماہی میں اس قدر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سونا، جو سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اس سہ ماہی میں 18 فیصد سے زائد بڑھ چکا ہے، جو ستمبر 1986 کے بعد کسی ایک سہ ماہی میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسپاٹ گولڈ 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ $3,116.82 فی اونس تک پہنچا، جبکہ یو ایس گولڈ فیوچر 1.1 فیصد بڑھ کر $3,148.00 پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق، شرح سود میں کمی، مرکزی بینک کی خریداری اور ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ETF) کی بڑھتی ہوئی مانگ جیسے عوامل نے سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION