02:56 , 16 جون 2025
Watch Live

ٹریفک کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے حکومت نے سخت قوانین نافذ کر دیئے

لاہور ٹریفک پولیس نے پانچ نئے سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں، جن کے تحت بعض خلاف ورزیوں پر چالان کے بجائے براہ راست گرفتاری یا ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

نئے قوانین کے مطابق نابالغ ڈرائیورز پر سخت کارروائی ہوگی، والدین کو بھی قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ تیز رفتاری، لاپرواہی، خطرناک ڈرائیونگ اور غیر ضروری اوورٹیکنگ پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ون وے خلاف ورزی پر اب تک 536 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ ہر خلاف ورزی کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جائے گا، جو مستقبل میں ملازمت کے لیے رکاوٹ بن سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان قوانین کا مقصد ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانا اور شہریوں میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION