11:50 , 21 اپریل 2025
Watch Live

دوسری عالمی جنگ کے بم کی دریافت، لندن اور پیرس کے درمیان ٹرین سروسز معطل

لندن اور پیرس کے درمیان ٹرین سروسز کو پیرس میں پٹریوں کے قریب دوسری جنگ عظیم کے ایک نہ پھٹنے والے بم کی دریافت کے بعد معطل کر دی گئیں۔

ٹرین سروسز معطل ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بہت سے لوگ پیرس کے گیر ڈو نورڈ اور لندن سینٹ پینکراس میں پھنس گئے، جیسا کہ مختلف ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے۔

کراس چینل آپریٹر نے جمعہ کی صبح 12 سروسز کو منسوخ کر دیا اور بعد میں اعلان کیا کہ تمام ٹرینوں کا سفر آج کیلئے روک دیا گیا ہے، جو عام طور پر یوروسٹار ٹرینوں کیلئے مصروف ترین ٹرینوں میں سے ایک ہے۔

یوروسٹار کے ترجمان نے کہا کہ ٹرین سروسز اس وقت تک بحال نہیں ہوں گی جب تک فرانسیسی پولیس "مائن کلیئرنس آپریشنز” مکمل نہ کرلیں۔ اگرچہ دونوں عالمی جنگوں کے بغیر پھٹنے والے بم کبھی کبھار فرانس میں پائے جاتے ہیں، لیکن اتنی گنجان آبادی والے علاقوں میں ان کا دریافت ہونا نایاب ہے۔

حکام کی جانب سے پیرس یا لی برگٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کو مزید تکلیف سے بچنے کیلئے اپنے سفر کو دوبارہ شیڈول کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق، پیرس اور لی برگٹ سے RER سروسز معطل ہیں۔

فرانس کے قومی ریل آپریٹر ایس این سی ایف نے تصدیق کی کہ پولیس کی درخواست پر گارے ڈو نورڈ میں ٹرین سروسز آدھی رات کے بعد تک معطل کر دی گئیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION