ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
ٹک ٹاک پر دھمکیوں کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: ٹک ٹاک پر دھمکیاں دیکر کلاشنکوف لیکر گھر کی دہلیز پر آنے کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ ، حیدر شاہ اور مان ڈوگر سمیت 7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ ٹک ٹاکر عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق صبح کے وقت رجب بٹ مسلح افراد کے ہمراہ گھر تک آگئے۔ ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔
ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ اور دھمکیاں دیں۔ ملزمان نے عزت مجروح کی ، جان کو خطرہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION














