09:33 , 21 اپریل 2025
Watch Live

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا بھارت کے 100 فیصد ٹیرف پر ردعمل

واشنگٹن: امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے بھارت کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کو غیرمنصفانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف لگا کر امریکا کو دھوکا دیا ہے۔ اس ٹیرف کی وجہ سے امریکی مصنوعات کی برآمدات عملاً ناممکن ہو جاتی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے امریکی دودھ کی مصنوعات پر 50 فیصد، جاپان نے امریکی چاول پر 700 فیصد، اور کینیڈا نے امریکی مکھن اور پنیر پر 300 فیصد ٹیرف عائد کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دو اپریل سے نافذ ہونے والے ٹیرف بڑے پیمانے پر ہوں گے، اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیرف امریکی معیشت کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوں گے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION