06:52 , 18 جولائی 2025
Watch Live

حکومت نے فلیٹس و گھروں پر 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ اسکیم متعارف کرا دی

اسلام آباد: حکومت نے فلیٹس اور 10 مرلہ گھروں کی خریداری پر 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے اس اقدام کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 کروڑ پراپرٹی خریدنے پر 1.5 فیصد، 5 سے 10 کروڑ پر 2 فیصد، 10 کروڑ سے زائد 2.5 فیصد۔

راشد لنگڑیال نے بتایا کہ 5 کروڑ کی پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4.5 فیصد ، 5 سے 10 کروڑ پر 5 فیصد جبکہ 10 کروڑ سے زائد پر ٹیکس کی شرح 5.5 فیصد ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس سلیبز میں نرمی کر دی گئی ہے، حالانکہ آئی ایم ایف اس پر تحفظات رکھتا ہے۔

دیگر اہم اقدامات:

رجسٹرڈ کاروبار اگر 2 لاکھ سے زائد نقد رقم وصول کرے گا تو 30 ہزار روپے پینلٹی لگے گی۔ جبکہ رینٹل آمدن کو خسارے میں ایڈجسٹ کرنے کی سہولت ختم کر دی گئی۔

فاٹا و پاٹا پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، فوری طور پر 10فیصد عائد کیا گیا، جو آئندہ 4 سال میں 18فیصد تک بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION