12:22 , 13 جولائی 2025
Watch Live

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاور پلے کے قوانین میں تبدیلی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاور پلے کے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے۔

نئے قواعد کے مطابق پاور پلے اب ہر اوور کی بنیاد پر ہوگا اور جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔ 20 اوورز سے کم میچز میں پاور پلے اوورز کے درمیان میں شروع یا ختم ہو سکتے ہیں، جبکہ مکمل 20 اوورز کی اننگز میں پاور پلے بدستور 6 اوورز کا رہے گا۔

آٹھ اوورز کی اننگز میں پاور پلے 2.2 اوورز اور 5 اوورز کی اننگز میں 1.3 اوورز پر مشتمل ہوگا، جس دوران دو فیلڈر دائرہ سے باہر رہیں گے۔

آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے اس تبدیلی کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION