11:19 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کل کھیلا جائے گا

سیریز میں کم بیک کرنے کا مشن، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ سکواڈ کرائسٹ چرچ سے ڈونیڈن پہنچ گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی کل پاکستانی وقت کے مطابق چھ بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا۔

ادھر پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر لیا۔ کیویز نے گرین شرٹس کا ہدف مقررہ بیس اوورز سے انسٹھ گیندوں پہلے ہی حاصل کیا، گیندوں کے اعتبار سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین شکست ہے۔

نیوزی لیںڈنے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں گرین شرٹس کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبانوں کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION