11:00 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کی جگہ محمد حارث نے تقریب رونمائی میں شرکت کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں نے ہیگلے اوول میں پریکٹس سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پریکٹس کے بعد قومی آل راؤنڈر جہاں دار کی میڈیا سے گفتگو، کہا کافی اچھی پریکٹس رہی، ہم سب نے خوب انجوائے کیا۔ سکوارڈ میں کافی ینگ لڑکے ہیں، جوکہ بڑی خوشی کی بات ہے۔

سیریز سے قبل کھلاڑیوں کا سٹائلش فوٹو شوٹ، قومی کرکٹرز نے منفرد انداز میں تصاویر بنوائیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION