03:12 , 22 اپریل 2025
Watch Live

ٹی 20 کے بعد قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں بھی ناکام

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کے بعد ون ڈے کے پہلے امتحان میں بھی ناکام ہو گئی۔ کیویز نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میں 73 رنز سے شکست دے دی۔

پوری پاکستانی ٹیم 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 271 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے تھے، مارک چیپ مین ،ڈیرل مچل اور پاکستانی نژاد محمد عباس نے کسی بھی پاکستانی باؤلر کی نہ چلنے دی۔ مارک چیپ مین نے 132 ڈیرل مچل 76 اور محمد عباس ن نے 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

جواب میں  ٹاپ آرڈر نے جیت کی جانب پیش قدمی تو کی لیکن منزل سے پہلے ہی ہمت ہار گئے اور پوری ٹیم 271 پر پویلین لوٹ گئی۔ بابراعظم 78 اور سلمان علی آغاز 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عثمان خان 39 عبد اللہ شفیق 36 اور کپتان محمد رضوان 30 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، نیتھن سمتھ نے 4 اور جیکب ڈفی نے 2 شکار کئے۔ مارک چیپ مین مین آف دی میچ قرار پائے۔ 3 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION