03:11 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پاکستانی فری لانسرز کے لئےبڑی خوشخبری!

فری لانسرز

عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ نے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کے لئے نئے مواقع پیدا کر دیے ہیں۔ سافٹ ویئر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ کونسل (SEDC) کی سہولت کاری سے پاکستان میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے اہم زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے اور ملک کی ٹیک انڈسٹری کے لئے نئے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، آئی ٹی خدمات کی برآمدات نے پاکستان کی مجموعی سروسز کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ کیا ہے، جس سے پچھلے آٹھ ماہ میں 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ صرف آئی ٹی، کمپیوٹر اور ٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہو کر یہ 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

پاکستانی آئی ٹی خدمات کی عالمی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کے لئے عالمی مارکیٹ میں مواقع بڑھنے کی توقع ہے۔ فروری کے مہینے میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں 709 ملین ڈالر کی ریکارڈ برآمدات ہوئی، جو ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔

اس کے علاوہ، دیگر بزنس سروسز کی برآمدات میں 1.4 فیصد کا معتدل اضافہ ہوا ہے، جو کہ 1.07 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ اضافہ پاکستان کی خدمات کے شعبے میں عالمی مارکیٹ کے اعتماد میں اضافے کی واضح علامت ہے۔

اس بڑھتے ہوئے رجحان کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر مقرر کیا ہے۔ حالیہ اضافے سے اس ہدف کو حاصل کرنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے، جس سے پاکستان کو عالمی آئی ٹی منظرنامے میں ایک اہم مقام حاصل ہو گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION