01:13 , 13 جولائی 2025
Watch Live

پاکستانی فری لانسرز کے لیے پے پال کی سہولت، SIFC کی ڈیجیٹل معیشت میں بڑی کامیابی

پاکستانی فری لانسرز کے لیے پے پال کی سہولت، SIFC کی ڈیجیٹل معیشت میں بڑی کامیابی

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے دو سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں پاکستانی فری لانسرز کے لیے پے پال کی سہولت فراہم کرنا ایک بڑی پیش رفت ہے۔

SIFC کی اس اقدام سے بین الاقوامی ادائیگیاں آسان ہو گئی ہیں اور پاکستان کے فری لانسنگ سیکٹر کو نئی راہیں ملی ہیں۔
اس پائلٹ پروجیکٹ کے تحت، جو رواں سال کے آغاز میں شروع کیا گیا تھا، 10,000 پاکستانی فری لانسرز بغیر پے پال اکاؤنٹ بنائے ایک ثالثی نظام کے ذریعے اپنی ادائیگیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ نظام یقینی بناتا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم براہ راست پاکستانی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوں، جس سے ادائیگی کا عمل تیز اور آسان ہو گیا ہے اور مالیاتی شمولیت کو بھی فروغ ملا ہے۔


انفراسٹرکچر میں نمایاں پیش رفت:

SIFC نے ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات بھی کیے ہیں:

  • ملک بھر میں 43 آئی ٹی پارکس فعال کیے جا چکے ہیں۔

  • اسلام آباد اور کراچی میں جدید آئی ٹی پارکس کی تعمیر جاری ہے۔

  • یہ پارکس اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز کے لیے جدید سہولیات، کو-ورکنگ اسپیسز، اور تربیتی مراکز فراہم کرتے ہیں۔


ای روزگار سنٹرز اور عالمی سرمایہ کاری:

SIFC کی جانب سے ملک بھر میں 10,000 سے زائد ای روزگار سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جن کا ہدف سالانہ 50,000 فری لانسرز کو بااختیار بنانا ہے۔

ڈیجیٹل پاکستان اقدام کے تحت گوگل، مائیکروسافٹ، اور سسکو جیسے عالمی ٹیکنالوجی ادارے پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔

پے پال کی سہولت، جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر، اور بین الاقوامی شراکت داری پاکستان کے عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قدم مضبوط کرنے کی علامت ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION