02:08 , 16 جون 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج تاریخ کی بلند ترین سطح 119,961 پوائنٹس پر بند ہوا، جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ میں تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کی توقعات کا مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں 1,425 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا اور آج مارکیٹ میں 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جس میں یومیہ کاروباری مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 147 ارب روپے کا اضافہ ہوا، مجموعی مالیت 14,385 ارب روپے رہی۔ کاروباری دن کے دوران یہ تیزی اس وقت اور بڑھی جب اطلاع ملی کہ اسٹاک مارکیٹ پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION