03:24 , 16 جون 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے پیر کے روز ایک تاریخی ریلی دیکھی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 9,475.49 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا اور انڈیکس 116,650.12 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 8.84 فیصد کا شاندار اضافہ ہے۔ اس غیر معمولی اضافے کے باعث مارکیٹ کو ایک گھنٹے کے لیے عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

مارکیٹ کے ابتدائی سیشن میں بھی تیزی برقرار رہی اور انڈیکس نے مختصراً 117,104.11 پوائنٹس کی سطح کو چھوا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا مظہر تھا۔

ماہرین کے مطابق اس تاریخی اضافے کی بنیادی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر معاہدے کا اعلان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے نئے قرض کی منظوری ہے، جس نے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی امید پیدا کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION