ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ ہونا اور آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری کی توقعات بتائی جا رہی ہیں۔
100 انڈیکس میں 3,647 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,00,174 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 5,120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
آج 51 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 28.8 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 367 ارب روپے کے اضافے سے 12,893 ارب روپے ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











