03:02 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی رہی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی رہی۔ 100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 253 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس کی بلند سطح 1 لاکھ 13 ہزار 327 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سطح 1 لاکھ 12 ہزار 146 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب، اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION