09:02 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی رہی۔ 100 انڈیکس میں 2 ماہ بعد 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

100 انڈیکس 801 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 1 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس کی بلند سطح 1 لاکھ 17 ہزار 202 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔ 100 انڈیکس کی کم سطح 1 لاکھ 16 ہزار 490 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 199 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب، کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION