02:43 , 22 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مئی میں شیڈول دوطرفہ سیریز میں اب ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔ دونوں بورڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کر دیا ہے۔

طے شدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلہ دیش کو پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، تاہم نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت بنگلہ دیش ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر بنگلہ دیش کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے، جو جولائی میں متوقع ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION