08:35 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

شاہینوں کا شارٹ فارمیٹ کے بعد ایک روزہ فارمیٹ میں امتحان، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

سیریز سے قبل قومی ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی میڈیا سے گفتگو، کہا کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کو 200 سے کم سکور پر محدود رکھیں۔ ون ڈے کرکٹ میں ہماری ٹیم کافی بہتر ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پچز کافی مشکل تھیں۔

عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان ایشیائی کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ہمیں انہیں پورا موقع دینا ہوگا۔

میچ سے قبل قومی کرکٹرز نے انڈور پریکٹس سیشن کیا، شاہینوں نے بالنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی تیاری کو فائنل ٹچ دیا۔ کھلاڑیوں کا پہلے ون ڈے سے پہلے سٹائلش فوٹو شوٹ، بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پروڈکشن ٹیم کیلئے منفرد انداز میں تصاویر بنوائیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION