02:04 , 25 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا

اسلام آباد: برطانوی تھنک ٹینک "ایمبر” کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2024 میں دنیا بھر سے سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے، جن کی مجموعی صلاحیت 17 گیگا واٹ رہی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی یہ درآمدات کسی حکومتی منصوبے یا عالمی سرمایہ کاری کے تحت نہیں بلکہ گھریلو صارفین، چھوٹے کاروبار اور تجارتی اداروں کی ذاتی کوششوں سے ممکن ہوئیں۔

شہریوں نے مہنگی اور غیر یقینی بجلی کے متبادل کے طور پر سستی اور قابلِ بھروسا سولر توانائی کو ترجیح دی۔

ماہرین کے مطابق 2024 میں درآمد کیے گئے سولر پینلز، ملک کی تقریباً 50 فیصد بجلی کی طلب کے برابر ہیں۔

یہ رجحان پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع کی مقبولیت اور عوامی سطح پر خود انحصاری کی واضح علامت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION