پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا

اسلام آباد: پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ ملک کے ٹیکس نظام میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی دستاویزات کے مطابق، سال 2023-24 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جو کہ پچھلے سال 2022-23 کے مقابلے میں 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق، تنخواہ دار طبقے سے وصول کیے جانے والے ٹیکس میں سالانہ بنیاد پر 39.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ، کنٹریکٹس، بینک سود، اور سکیورٹیز سے ٹیکس کی وصولی بھی نمایاں رہی۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹس سے 496 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 106 ارب روپے زیادہ ہے۔ بینک سود اور سکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا، جس میں سالانہ بنیاد پر 52.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ منافع کی تقسیم پر بھی 70 فیصد اضافے کے ساتھ 145 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا۔
بجلی کے بلوں پر ٹیکس کی وصولی میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا، جس سے 124 ارب روپے حاصل ہوئے۔ پراپرٹی کی خریداری پر 104 ارب روپے جبکہ فروخت پر 95 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ ٹیلی فون بلز پر ٹیکس میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا اور تقریباً 100 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔
دستاویزات کے مطابق، برآمدی شعبے نے 27.2 فیصد اضافے کے ساتھ 94 ارب روپے ٹیکس دیا۔ دیگر ٹیکس شعبوں میں ٹیکنیکل فیس، کیش نکلوانے، کمیشن، اور ریٹیل خریداری شامل ہیں۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
8 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
9 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…8 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…9 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…11 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…11 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…8 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…8 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…9 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…11 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…6 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…8 گھنٹے ago