10:19 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان میں دماغ کھانے والا جرثومہ سے پہلی ہلاکت رپورٹ!

کراچی: پاکستان میں اس سال نیگلیریا فولیری سے پہلی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے اطلاع دی کہ گلشن اقبال، کراچی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون میں 18 فروری کو نیگلیریا کی تشخیص ہوئی۔ اُن کو 19 فروری کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن طبی کوششوں کے باوجود وہ 23 فروری کو چل بسی۔

حکام نے انکشاف کیا کہ متوفی کی تیراکی یا پانی سے متعلق سرگرمیوں کی کوئی تاریخ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ 2024 میں پاکستان میں نیگلیریا فولیری کی وجہ سے پانچ اموات ہوئیں تھیں۔ جن میں سے چار کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا حیدرآباد سے تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION