01:07 , 13 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان میں فائیو جی نیلامی تاخیر کا شکار، قانونی رکاوٹیں بڑی وجہ قرار

اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

ان کے مطابق ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے انضمام کے معاملے پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی منظوری کا انتظار ہے، جس کے بغیر نیلامی کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے اور اس کے فیصلوں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ اور اسپیکٹرم آکشن کمیٹی کے سربراہ کو اس معاملے پر مسلسل فیڈبیک دیا جا رہا ہے تاکہ عمل جلد مکمل ہو۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی نے اسپیکٹرم آکشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی باضابطہ درخواست دی ہے اور بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد یہ اجلاس جلد منعقد ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تھرڈ پارٹی کنسلٹنسی فرم اپنی رپورٹ مکمل کر چکی ہے، جو آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اسی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ نیلامی کب اور کس طریقے سے کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ تمام رکاوٹیں جلد دور ہو جائیں گی اور پاکستان میں فائیو جی کا آغاز جلد ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION