01:54 , 22 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان میں ورک پلیس اسٹریس میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر

پاکستان میں ورک پلیس اسٹریس میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر

ایک حالیہ تحقیق میں پاکستان میں کام کی جگہوں پر بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق، خواتین ملازمین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں، جو ان کے پیشہ ورانہ ماحول میں درپیش نفسیاتی دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ تحقیق معروف ادارے "صحتیاب” نے کی، جس میں ملازمین کی ذہنی صحت اور کام کے دباؤ کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ خواتین کو کام کے ساتھ ساتھ گھریلو ذمہ داریوں کی ادائیگی میں زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اداروں کو ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں، تاکہ کام کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ تحقیق میں تجویز دی گئی ہے کہ کمپنیاں ورک لائف بیلنس، ذہنی صحت کی معاونت، اور دوستانہ ماحول فراہم کر کے ملازمین کی کارکردگی بہتر بنا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION