06:22 , 18 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں اضافے کا امکان ہے۔ ابتدائی ورکنگ پیپر کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 12 پیسے تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنی سفارشات عالمی منڈی کی قیمتوں اور مقامی ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے مطابق حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION