01:08 , 22 مئی 2025
Watch Live

پاکستان کا شدید احتجاج: بھارت کو بلااشتعال حملوں پر دفتر خارجہ طلب

پاکستان کا شدید احتجاج: بھارت کو بلااشتعال حملوں پر دفتر خارجہ طلب

وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں بھارتی چارج ڈی افیئرز کو طلب کر کے بھارت کی حالیہ بلااشتعال فوجی حملوں پر شدید احتجاج کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ملاقات کے دوران یہ بات واضح طور پر پہنچائی گئی کہ بھارت کی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے خبردار کیا کہ بھارت کا ایسا جارحانہ اور اشتعال انگیز رویہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ پیغام واضح تھا: مسلسل خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION