02:40 , 16 جون 2025
Watch Live

پاکستان کی امریکا کو زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کو بغیر کسی تجارتی ٹیرف کے دوطرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی ہے، جس کا مقصد باہمی مفادات کی بنیاد پر تجارت کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیشکش امریکی صدر کے اس بیان کے بعد دی گئی جس میں انہوں نے پاک-بھارت جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارت کو وسعت دی جائے، اور منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کی بنیاد پر معاہدہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کئی ممالک پر بھاری جوابی ٹیرف عائد کیے تھے، تاہم بعد میں مذاکرات کی غرض سے 90 روز کا وقفہ دے دیا گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION