02:38 , 23 جون 2025
Watch Live

پاکستان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، فیلڈ مارشل

کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، کوئی طاقت پاکستان کو دباو میں نہیں لاسکتی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے طلبا، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپریشن ’بنیان المرصوص کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

سید عاصم منیر نے شہدا کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کے دشمنانہ عزائم کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION