01:58 , 23 جون 2025
Watch Live

پاکستان میں جہاد شریعت کیخلاف ہے، افغان طالبان کمانڈر کا فتنتہ الخوارج کو انتباہ

افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کی اجازت کے بغیر کسی بھی ملک، خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔

پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر نے کہا کہ ریاستی اجازت کے بغیر جہاد کا اعلان شرعی نافرمانی ہے، اور جو افراد اپنی انا یا گروہی وابستگی کی بنیاد پر حملے کرتے ہیں، وہ مجاہد نہیں بلکہ فسادی ہیں۔

کمانڈر سعید نے واضح کیا کہ پاکستان جانے اور حملوں میں شرکت کا فیصلہ اگر ریاستی قیادت کے حکم کے خلاف ہو، تو وہ دین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، ریاستی بیانیے اور بین الاقوامی مؤقف کو تقویت دیتا ہے، اور بھارتی پروکسیز کے ذریعے دہشتگردی کے بیانیے کو بے نقاب کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION