01:41 , 23 جون 2025
Watch Live

پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 74، محمد حارث نے 40 اور حسن نواز نے 26 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ صائم ایوب 4 اور کپتان سلمان علی آغا 19 رنز بنا سکے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود، تنظیم حسن اور رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION