پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
یہ لگاتار دوسرا موقع ہے جب پاکستان پر سلو اوور ریٹ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس سے قبل نیپئر میں پہلے ون ڈے کے دوران بھی جرمانہ کیا گیا تھا۔
پاکستانی ٹیم نے ہیملٹن میں ایک اوور دیر سے کرایا، جس پر ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسرے ون ڈے میں بری طرح ناکام رہی، نیوزی لینڈ نے 293 رنز کا ہدف دیا تھا، جبکہ پاکستانی ٹیم 208 رنز ہی بنا سکی۔ میچ کا آخری مقابلہ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
پاکستانی بالرز نے ابتدا میں بہترین کارکردگی دکھائی اور نیوزی لینڈ کو جارحانہ کھیل سے روکے رکھا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو 18 رنز پر آؤٹ ہوئے، انہیں محمد وسیم نے آؤٹ کیا، اور نک کیلی کو حارث رؤف نے 31 رنز پر آؤٹ کیا۔ باقی کھلاڑیوں میں ہنری نکولس (22)، ڈیرل مچل (18)، مائیکل بریسویل (17)، محمد عباس (41) اور ناتھن اسمتھ (8) شامل ہیں۔ مچل ہی نے 78 گیندوں پر 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔