03:04 , 25 اپریل 2025
Watch Live

بیرون ملک روزگار کے حوالے سے پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری

وزیراعظم شہباز شریف نے بیلا روس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا، جس دوران پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

اہم پیشرفت کے تحت پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیلا روس بھیجنے پر اتفاق ہوا، جس کیلئے جلد عملی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کی وزارتِ دفاع اور وزارت داخلہ کے درمیان فوجی و سیکیورٹی تعاون کے معاہدے طے پائے، جبکہ 2025 سے 2027 تک کے فوجی و تکنیکی تعاون کا روڈ میپ بھی طے کیا گیا۔

اس کے علاوہ ماحولیات، تجارتی ترقی، پوسٹل سروس، سمیڈا، اور ایف ڈبلیو او سمیت مختلف اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION