03:22 , 14 مئی 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا دن مثبت رہا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا دن مثبت رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور سرگرمیوں میں اضافے کے باعث زبردست تیزی دیکھی گئی۔

100 انڈیکس میں 1067 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اختتام پر انڈیکس 1,18,383 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں انڈیکس نے 1114 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ دیکھا۔

آج 67 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 36 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 148 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مجموعی مالیت 14,494 ارب روپے تک جا پہنچی۔

یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بہتر اعتماد، معاشی اشاریوں اور ممکنہ پالیسی ساز اقدامات کی امید کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION