10:44 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بچانے کا چیلنج، پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل ہملٹن کے میدان میں مد مقابل آئیں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔ تین میچز کی سیریز میں نیوزی لیںڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کہتے ہیں جو ہوچکا اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں ابتدا میں باؤنس کی وجہ سے مشکل ہوتی ہے لیکن ہمیں یہاں کافی پریکٹس مل چکی ہے۔

قومی بیٹر عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔

دوسرے میچ سے قبل بلیک کیپس کے اِن فارم بیٹر مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے آوٹ ہوگئے ہیں۔ اُن کی جگہ ٹم سائفرٹ کی سکواڈ میں انٹری ہوئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION