08:57 , 18 مئی 2025
Watch Live

پاک بھارت کشیدگی، لاہور کی فضائی حدود پھر بند

پاک بھارت کشیدگی، لاہور کی فضائی حدود پھر بند

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خطے میں جاری کشیدگی کے باعث نیا نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مین) جاری کر دیا ہے۔ آپریشنل وجوہات کی بنا پر لاہور کے اوپر کئی فضائی راستے ایک بار پھر کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

نوٹس کے مطابق، جے 139، جے 165، اور جے 186 راستوں پر فلائٹ آپریشنز 24 گھنٹوں کے لیے معطل رہیں گے۔ یہ پابندیاں سیکیورٹی اور آپریشنل خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز بحال ہو چکے ہیں، تاہم اسلام آباد آنے والی پروازوں کو آمد سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION