02:17 , 22 مئی 2025
Watch Live

پاک بھارت کشیدگی: مولانا فضل الرحمان کا ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے کوئی غیر ذمہ دار شخصیت موجود نہ ہونے کی وجہ سے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کر گئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ خطے میں پاک بھارت جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ لیکن افسوس اس وقت کوئی ذمہ دار شخصیت اجلاس میں موجود نہیں۔ جو ہمیں موجودہ حالات سے آگاہ کر سکے۔ اس مشکل وقت میں بھی ہمارے ایوان میں کوئی سنجیدگی نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ بعد میں سربراہ جے یو آئی ف نے ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION